نکاح سے پہلے تعلقات کے نقصانات
اس کا سب سے پہلا اور بڑا نقصان یہیں ہے کہ رشتے کی کشش اور برکت دونوں ہی ختم ہوجاتی ہے 💔 کیونکہ الله کو ناراض کر کے آپ نے ناجائز تعلق بنا لیا ہوتا ہے جسکی وجہ سے برکت نہیں رہتی رشتے میں اور کشش ختم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ آپس میں ایک دوسرے کے بارے،ایک دوسرے کی پسند ناپسند عادتیں اور ہر روپ،اچھا بھی برا بھی،سب دیکھنے اور بانٹنے کی وجہ سے وہ جستجو وہ جوش ختم ہوجاتی ہے،جسکی وجہ سے ہوسکتا ہے لڑکے کے معیار کے مطابق آپ نا اترو یا لڑکی کو جیسا لڑکا چاہیے تھا آپ ویسے نا ہوئے تو ہوسکتا ہے نکاح سے پہلے ہی منگنی ٹوٹ جائے 💔 منگیتروں کا آپس میں ایک دوسرے سے ناراض ہونا،نخرے کرنا،ضد کرنا اور غصہ کرنا کیا یہ سب جائز ہے؟یہ سب تو میاں بیوی کے درمیان ہونا چاہیے نا؟🤔 ایک حرام تعلق میں یہ سب آجائیں تو نقصانات ہونگے،ہوسکتا ہے لڑکی کو لگے کہ آپ غصہ والے ہو ضدی ہو،ہوسکتا ہے لڑکے کو لگے کہ آپ نخرے والی ہو مختصر نکاح سے پہلے ہی ایک دوسرے کی رگ رگ سے واقف ہوجاتے اور جلد ہی دل بھر جاتا جسکی وجہ سے رشتہ کمزور ہوجاتا ہے،یا منگنی ٹوٹ جائے گی،یا شادی شدہ زندگی میں خوشی نہیں ہوگی اور یا پھر آپ کا شوہر یا آپ کی بیوی شادی کے بعد کسی خفیہ تعلق میں جاسکتے ہیں۔
میری بہن میرے بھائیوں:
اس بات کی سنگینی کو سمجھیں کہ اسلام کیوں منع کرتا ہے ایسے کاموں سے۔۔۔کیونکہ ان کا حقیقت میں نقصان ہوتا ہے۔۔۔نکاح تک صبر نہیں کرسکتے آپ؟یقین کرو جو خوشی صبر کرنے میں ہوگی وہ آپ کو محسوس بھی ہوگی۔۔۔وہ طلب وہ بے چینی وہ جوش وہ سکون،رشتے کی کشش،رشتے کی پاکی اور سب سے بڑھ کر الله کی رضا ❤❤ اور ایسے رشتے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔۔۔
یاد رکھنا ایک بات ،الله کی نافرمانی کر کے جن رستوں کو اختیار کروگے وہ کوکھلے اور کمزور ہونگے۔۔۔ایک نامحرم کا تعلق بربادی ہے۔۔۔۔اگر آپ کسی کو پسند بھی کرتے ہو نا تو اس کے گھر نکاح کا پیغام بھیجو۔۔۔اور اگر گھر والے مان جائیں تو فون پہ باتوں کا سلسلہ نکاح ہوجانے تک بند کردو۔۔۔
خود سوچو جب شادی سے پہلے ہی سب جان لو گے سب پسند ناپسند خوبیاں خامیاں جان لو گے تو عنقریب ہی دل بھر جائیں گیں۔۔۔
اپنی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں آپ کا منگیتر ناراض ہوتا ہے تو ہونے دو،لیکن یہ ناجائز رستہ اختیار مت کرنا اگر رشتے میں برکتیں چاہتی ہو، 🙏
اپنے بھائیوں سے کہوں گا کہ مت رابطہ کرو نکاح سے پہلے،صبر رکھو۔۔۔یہیں آج کا صبر کل کو ڈھیر ساری برکتیں لائے گا تمہاری زندگی میں۔۔۔ 🙏
پڑھنے والوں سے اپیل
میرے معزز ساتھیو یہ پوسٹ ضرور شئیر کریں اور آپ کے آس پاس کوئی بھی ہو جنکی منگنی ہوگئی ہویا ہونے والی ہو،ان کو لازمی آگاہی پہنچائیں،یقین جانیں نکاح سے پہلے ہی جسمانی تعلقات تک پہنچ جاتے ہیں وہ لوگ جو غلط رستے اختیار کر لیتے ہیں،یہ آپ کا اور میرا فرض بنتا ہے کہ ہم ان سب کو بچائیں،وہ نادان ہمارے ہی بھائی بہن ہیں
0 comments